کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشدشریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا 

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشدشریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام ...
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشدشریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ " میں نے آج ایک دوست ، شوہر اور اپنا پسندیدہ صحافی کھو دیاہے ، پولیس کے مطابق انہیں کینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور بریکنگ کے نام پر ہماری فیملی کی تصاویر ، ذاتی تفصیلات اور ہسپتال میں لی گئی تصاویر کو نشر نہ کیا جائے ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں"۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، اس حوالے سے ابھی کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

مزید :

قومی -