پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری،298 نئے مریض رپورٹ، 2جاں بحق

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری،298 نئے مریض رپورٹ، 2جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(این این آئی، آئی این پی)24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے298 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 143،  راولپنڈی سے 52، ملتان سے 34،گوجرانوالہ سے 23، شیخوپورہ سے 10، نارووال، فیصل آباد اور قصور سے 6،6،مظفرگڑھ اور سیالکوٹ سے 3،3،جہلم، ساہیوال اور وہاڑی سے 2،2 جبکہ جھنگ، پاکپتن، لیہ، سرگودھا، رحیم یار خان اور بہاولنگر سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 2 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئیں  رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی 

مزید :

صفحہ اول -