عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ( ن) کو ہر موقع پر بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‎‎، چودھری نورالحسن تنویر

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ( ن) کو ہر موقع پر بدنام کرنے میں کوئی ...
عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ( ن) کو ہر موقع پر بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‎‎، چودھری نورالحسن تنویر

  

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) اللہ کریم کا شکر ہے کہ اس نے ہمارے قائدین کو تمام الزامات سے بری کیا اور عزت بخشی- ہم شکر گزا ر ہیں عدالت عالیہ کے بھی جس نے تمام حقائق مد نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے قائدین کو کلین چٹ دی اور عمران خان کو نا اہل قرار دیا- عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کو ہر موقع پر بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب خود ہی انہی الزامات کی زد میں آ کر نا اہل ہو گئے ہیں، یہ قدرت کا انتقام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکرٹری ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر، مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات  کے چیئرمین محمد غوث قادری، سابق لیگی ایم پی اے آزاد علی تبسم، ملک شہزاد یونس، خواجہ عبدالوحید پال، سلمان خان، سہیل عامر گھمن اورعرفان طور نے کیا- لیگی لیڈران نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک اور نوجوانوں کو تباہ کیا جس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی- عمران خان نے خاص غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے معیشت کودیوالیہ پن کی طرف دھکیل دیا، انکی نا اہلی مکافات عمل کا حصہ ہے- اللہ کریم نے ہمارے لیڈران کو سرخرو کیا اور عمران خان ہیرا پھیریاں سامنے آ گئیں۔

مسلم لیگ (ن )کےلیڈران نے کہا کہ عمران حکومت کے سیاه کارنامے ایک ایک کر کے عوام کے سامنے آ رہے ہیں جس سے عمران خان اور ان کے حواریوں کی ایمانداری کی قلعی کھل رہی ہے- عوام الناس پر عمران حکومت کی سیاہ کاریوں کے حقائق واضح ہو رہے ہیں-

مزید :

تارکین پاکستان -