ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا 
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا 

  

ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کردار کولن ایکرمین کا رہا ، انہوں نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنائے لیکن ان کی شاندار بیٹنگ بھی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی ، ان کے علاوہ سکاٹ ایڈورڈ نے 16 رنز بنائے ۔ 2 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو پایا ۔

بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے4کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا ، حسن محمود نے2 ، شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔

نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ، جس میں سب سے اہم کردار عاطف حسین کا رہا جنہوں نے 38 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ نجم الحسن 25 ، سومیا سرکار 14، مصدق حسین 20اور نورالحسن 13رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -