کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل، دعا کی درخواست کردی

کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل، دعا کی درخواست کردی
کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل، دعا کی درخواست کردی
سورس: Twitter/@Umar96Akmal

  

لاہور (ویب ڈیسک)  کرکٹرعمر اکمل  طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید :

کھیل -