ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب
ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستانی سفیر، پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت بیروبی کے مردہ خانے میں موجود ہیں ،پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -