لانگ مارچ، عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا

لانگ مارچ، عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا
لانگ مارچ، عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ،چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق رہنماﺅں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی رہنماﺅں کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اہم ٹاسک بھی دیئے جائیں گے ،پارٹی رہنما لانگ مارچ سے متعلق بھی تجاویز دیں گے ،اجلاس میں عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کہاں سے کریں گے،کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان کا لاہور یا پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -