"اگر اس سال میں نے آپکو تکلیف پہنچائی تو آپ اسی کے مستحق تھے"،کنگنا رناوت

"اگر اس سال میں نے آپکو تکلیف پہنچائی تو آپ اسی کے مستحق تھے"،کنگنا رناوت
سورس: @instagram/kanganaranaut

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا ہے کہ اگر اس سال میں نے آپکو تکلیف پہنچائی ہے تو آپ اسی کے مستحق تھے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نےسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں نشانہ بنایا جو انہیں پسند نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے  پوسٹ میں لکھا کہ" میں ان تمام لوگوں کو کہنا  چاہتی ہوں جنہیں میں نے اس سال تکلیف دی کہ آپ اس کے مستحق تھے"۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق چند روز قبل کنگنا رناوت نے ایک پارٹی میں شرکت کی تھی، جس میں کرن جوہر اور تاپسی پنو بھی مدعو تھے۔کرن جوہر اور تاپسی پنو سے کنگنا رناوت کے  کئی عرصے سے اختلافات ہیں اور یہ بات  کسی سے ڈھکی چھپی  نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کنگنا کی تازہ ترین  پوسٹ بھی ان ہی لوگوں کے لئے ہے۔

مزید :

تفریح -