دفتر خارجہ نے ارشد شریف کی ناگہانی موت پر بیان جاری کردیا

دفتر خارجہ نے ارشد شریف کی ناگہانی موت پر بیان جاری کردیا
دفتر خارجہ نے ارشد شریف کی ناگہانی موت پر بیان جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہاکہ ارشد شریف کی ناگہانی موت پر تعزیت کااظہار کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آج صبح ارشد شریف کی موت کی ابتدائی اطلاع ملی ،ہائی کمشنر نے پولیس، وزارت خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا، ہائی کمیشن کی جانب سے نائب صدر سے بھی رابطہ کیاگیا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ہائی کمیشن کے حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں، ہائی کمیشن حکام نے ارشد شریف کی لاش کی شناخت کی ،قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -