الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور 

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور 
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت 12 نومبر تک منظورکرلی ،عدالت نے عمران خان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -