راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا لائسنس کیوں منسوخ ہوا، وجہ جانیے

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا لائسنس کیوں منسوخ ہوا، وجہ جانیے
 راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا لائسنس کیوں منسوخ ہوا، وجہ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزارت داخلہ نے گاندھی خاندان سے وابستہ ایک غیر سرکاری تنظیم راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (RGF)کا فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (FCRA) کے تحت جاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔لائسنس کیوں منسوخ کیا گیا ؟ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ 2020ءمیں بھارت کی وزارت داخلہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک بین الوزارتی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد لائسنس منسوخ کیا گیاہے۔کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آر جی ایف کی چیئرپرسن ہیں جبکہ دیگر ٹرسٹیوں میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم، کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وادرا شامل ہیں۔