کراچی میں سیلاب متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، میڈیکل میں تصدیق ہوگئی

کراچی میں سیلاب متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، میڈیکل میں تصدیق ہوگئی
کراچی میں سیلاب متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، میڈیکل میں تصدیق ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کلفٹن فور میں سیلاب متاثرہ لڑکی کو دو افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں بھی ہوگئی ، متاثر ہ جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ملیر کے علاقے میں لگائے گئے کیمپ کی مقیم 8 سے 9 سالہ لڑکی کے دونوں پائوں بھی متاثر تھے ، اسے کلفٹن فور میں ایک مال کے باہر سے دو افراد نے اٹھایا اور تقریباً تین گھنٹے بعد واپس اسی علاقے مٰیں چھوڑ دیا تاہم ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ ، ملیر سے کلفٹن فور کیسے پہنچی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بجے ملزمان نے واپس چھوڑا اور   بچی کی حالت غیر ہونے پررات 10 بجے  اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس  کا میڈیکل کیاگیا ، پولیس سرجن افسر نے بچی کے مکمل میڈیکل اور  زیادتی کی تصدیق کردی۔ 

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، مال اور متعلقہ روٹس کی سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد کی مدد سے پوائنٹیشن ہوچکی ہے اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -