وکی کوشل قطرینہ کیف کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟

وکی کوشل قطرینہ کیف کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟
وکی کوشل قطرینہ کیف کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟
سورس: @instagram/katrinakaif

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے انٹرویومیں ایک  دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ "وکی شادی کے بعد انہیں  "مائی پینک بٹن" کہتے ہیں"۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف  انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وکی کوشل کے ساتھ اپنی شادی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  "شادی کے موقع پر ایک چیز بہت خاص تھی۔ وہ یہ کہ شادی کے موقع پر پہلی بار وکی اور میں نے ایک ساتھ تصویر بنوائی، جوکہ  ایک خاص لمحہ تھا تو جو میرے لیے بالکل غیر متوقع تھا"۔

انہوں نے اس انٹرویو میں وکی کوشل کو غیر معمولی لیکن خاص شخص قرار دیتے ہوئے بتایا کہ" وہ سب سے منفرد اور ایک بہت ہی خاص شخص ہیں، وکی کی بہت ساری ایسی خوبیاں ہیں جس کے باعث لگتا ہے کہ وہ میرے لیے بالکل درست انتخاب ہیں"۔کترینہ کیف نے مزید بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ" کیا آپ کو پتہ ہے کہ وکی شادی کے بعد مجھے پیار سے کیا کہتے ہیں؟"انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ" شادی کے بعد وکی مجھے "مائی پینک بٹن" کہتے ہیں کیونکہ میں ہر وقت گھبراتی رہتی ہوں، وکی کے نزدیک میں ایک گھبراہٹ کا شکار لڑکی  ہوں جسے عادت ہے گھبرانے کی"۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم میں  سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم "فون بھوت" میں مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔یہ فلم 4 نومبر کو ریلیز سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ کترینہ کیف اگلے  سال سلمان خان کے ساتھ" ٹائیگر 3" میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

مزید :

تفریح -