جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں "بارش" جیت گئی 

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں "بارش" جیت گئی 
جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں

  

ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ٹی 20 ورلڈ کپ کے  اٹھارہویں  میچ میں  جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا میچ بارش کی آمد کے باعث بغیر نتیجے کےختم ہو گیا۔

آسٹریلوی شہر ہو بارٹ میں کھیلے جانے والے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے  اور جنوبی افریقہ مد مقابل آئے  تاہم بارش کی آمد کے باعث پہلی اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی ۔ 

زمبابوے نے پہلے 9 اوورز میں  پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے ، ویسلے 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ملٹن شمبا نے 18 رنز بنائے ۔ 

لونگی نگیڈی نے دو ، پارنل اور اینرچ نورٹیج نے ایک ایک کھلاڑی میدان بدر کیا۔

جنوبی افریقہ کو 9 اوورز میں 80 رنز  کا ہدف ملا مگر بارش کی دوبارہ آمد کے باعث میچ کو  7اوورز تک محدود کر دیا گیا ، ہدف بھی  80 سے کم کر کے 64 رنز کر دیے گئے ۔جنوبی افریقہ  نے جارحانہ بلے بازی کامظاہرہ کیا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے کہ بارش نے پھر سےانٹری دیدی جس کے باعث میچ روک دیا گیا   ۔

بعد ازاں مسلسل بارش کے باعث میچ کو بغیر نتیجہ کے ختم کر دیا گیا۔ 

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -