طالب علم نے کیمسٹری کے امتحان میں پرچے پر گانا لکھ دیا

طالب علم نے کیمسٹری کے امتحان میں پرچے پر گانا لکھ دیا
طالب علم نے کیمسٹری کے امتحان میں پرچے پر گانا لکھ دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک طالب علم نے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان کی کاپی میں دیگر مواد کے ساتھ ایک بھوجپوری گیت بھی لکھ دیا جس پر ٹیچر سیخ پا ہو گیا اور فون پر ہی اس کی کلاس لے لی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کا ہے۔ اس شریر طالب علم نے ٹیچر کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کو ’اوپن سپیکر‘ پر ڈال کر ایک ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کال میں ٹیچر اس طالب علم کو بار بار کہہ رہا ہوتا ہے کہ کاپی میں گیت لکھتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی۔ ٹیچر اس سے اس کے والد کا فون نمبر بھی لیتا ہے تاکہ اس کی شکایت لگا سکے۔ ٹیچر اسے کہتا ہے کہ اس کی پریکٹیکل کی کاپی چیک نہیں کی جائے گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -