ڈینگی مریضوں کو جعلی پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا

ڈینگی مریضوں کو جعلی پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا
ڈینگی مریضوں کو جعلی پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ڈینگی مریضوں کو جعلی پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ گینگ ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد (جس کا نام مودی سرکار تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ چکی ہے) میں سرگرم تھا جہاں ان کے جعلی پلیٹ لیٹس سے ڈینگی کے کئی مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس گینگ کے لوگ مختلف بلڈ بینکس سے پلازمہ حاصل کرتے اور انہیں تھیلیوں میں بھر کر پلیٹ لیٹس کے طور پر فروخت کرتے تھے۔کئی تھیلیوں میں تو پلازمہ کی بجائے ’سویٹ لائم جوس‘ پایا گیا۔ ایک مریض کی موت ہونے کے بعد جب اس کو دیئے جانے والے پلیٹ لیٹس کا ٹیسٹ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ سویٹ لائم جوس تھا۔

اس مریض کے لواحقین کی طرف سے رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے تحقیقات کی تو اس گینگ کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے گینگ کے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -