ارشد شریف کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ارشد شریف کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
ارشد شریف کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ 

قومی اسمبلی کا اجلاس  سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس کے دوران صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف قراراد  وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی ، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان  سینئر صحافی کے قتل کی مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔ ایوان  ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرتا ہے ۔  

 قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ، وزیر اعظم نے کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ہمیں امید ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی جلد انکوائری مکمل ہوگی ، ارشد شریف کے اہلخانہ  سے تعزیت کرتے ہیں ، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ۔

 متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے ارشد شریف کو شہید قرار  دیا، کہا کہ ارشد شریف کو شہید کر دیا گیا ، افسوسناک واقعہ ، صحافیوں کا قتل معمول بن چکا ،  ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں ،ارشد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -