ایئرہوسٹسز کو کس طرح کے مسافر سخت ناپسند ہوتے ہیں؟
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرہوسٹسز کو کس طرح کے مسافر سخت ناپسند ہوتے ہیں؟ ایک بھارتی ایئرہوسٹس نے ایسے مسافروں کے متعلق تفصیل بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 26سالہ کاجل منہاس 8سال سے بطور ایئرہوسٹس کام کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے میری جاب بہت پسند ہے کیونکہ اس سے مجھے نئی نئی جگہیں گھومنے کا موقع ملتا ہے، تاہم اس جاب کی ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک ایئرہوسٹس کی زندگی نارمل نہیں رہتی۔ کوئی فیملی نہیں، کوئی نجی زندگی نہیں، اور اس پر مستزاد پریشان کرنے والے مسافر۔
کاجل منہاس کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کو چاہیے کہ خود کو ہماری جگہ پر رکھ کر سوچیں اور اس لحاظ سے عمل کریں۔ ہم ایئرہوسٹسز کو ایسے مسافر سخت ناپسند ہوتے ہیں جو بیگ اپنے قریب رکھتے ہیں، بورڈنگ میں کھڑے مختلف چیزوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اور ان میں سے کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ٹکٹ کا حصہ بھی نہیں ہوتیں۔ہمیں تند خو اور اکھڑ مزاج مسافر سب سے زیادہ ناپسند ہوتے ہیں، جو مسافر ہمارے ساتھ اچھے سلوک کا مظاہرہ کریں، ہم انہیں کئی طرح کی فیور دیتے ہیں۔