برازیلی شہری زیادہ بیویوں کو خوش رکھنے کا فن سیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

 برازیلی شہری زیادہ بیویوں کو خوش رکھنے کا فن سیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات ...
 برازیلی شہری زیادہ بیویوں کو خوش رکھنے کا فن سیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) 9شادیاں کرنے والا برازیلی شہری نے زیادہ بیویوں کو خوش رکھنے کا فن سیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نوجوان کا نام آرتھر او اسرو ہے، جو ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے۔ اس نے 9شادیاں کی تھیں، تاہم چند ماہ قبل ایک بیوی نے اس سے طلاق لے لی اور اب اس کے پاس 8بیویاں ہیں۔ اس بیوی کے طلاق لینے پر آرتھر نے کہا تھا کہ وہ دو مزید شادیاں کرنا چاہتا ہے۔ 

آرتھر اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے کلچر کے متعلق معلومات حاصل کرنے آیا ہے جہاں لوگ ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ یہاں کے لوگ اپنی تمام بیویوں کو کس طرح خوش رکھتے ہیں۔آرتھر کاکہنا تھا کہ ”زیادہ بیویاں رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ برازیل کے برعکس متحدہ عرب امارات میں ایک سے زائد شادیاں کرنے کا رواج عام ہے، چنانچہ میں ان کی ثقافت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -