فلپائن کے کالج میں طلباء کو نقل سے روکنے کیلئے اینٹی چیٹنگ ٹوپیاں پہنا دی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن کے ایک کالج میں طلباء کو نقل سے روکنے کیلئے "اینٹی چیٹنگ ٹوپیاں " پہنا دی گئیں جس سے طلباء نقل نہیں کر سکے ۔
"بی بی سی اردو "کے مطابق لیگاز پی شہر کے ایک کالج میں طلبہ سے کہا گیا کہ وہ امتحان سے قبل ایسی ٹوپیاں پہنیں جس سے وہ نقل کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔طلبہ یہ ٹوپیاں خود گھر سے بنا کر لائے جن میں انڈوں کی گتے کی ٹوکریاں ، گھریلو ٹوپیاں موٹر سائیکل ہیلمٹ و دیگر ٹوپیاں شامل تھیں۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچر نے بتایا کہ وہ اپنی کلاس میں دیانت اور ایمانداری کے ساتھ تفریح کو بھی یقینی بناتی ہیں ۔