ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، میت کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع، نجی ٹی وی کاعویٰ

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، میت کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع، نجی ...
ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، میت کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع، نجی ٹی وی کاعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحوم صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ان کی میت وطن واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو  نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول کی میت کی وطن منتقلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور میت کو جلد سے جلد اسلام آباد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ 

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل تک پاکستان آئے گا، مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان میں ہوگی  

مزید :

اہم خبریں -قومی -