پولیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پولیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
پولیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیو کا عالمی دن ہر سال کی طرح آج 24 اکتوبر کو پولیو ویکسین تیار کرنے والے ڈاکٹر جوناس سالک کی سالگرہ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اس وقت پولیو کا مرض دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے،عالمی ادارہ برائےصحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں 99.9 فیصد کمی آچکی ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے تعطل سے خدشہ ہےکہ پولیو وائرس کہیں ایک بار پھر سر نہ اٹھا لے،پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔

پولیو ہے کیا؟ اور بچاؤکیسے ممکن ہے؟

پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے،اس بیماری میں مہلک پولیو وائرس عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے،اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -