سارا بوجھ آپ پر ہی ہے کوئی اور لاء افسر کیوں نہیں آتا؟چیف جسٹس پاکستان کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کیا جواب دیا؟جانیے

Oct 24, 2024 | 12:47 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں 218شیشم کے درخت کاٹنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سارا بوجھ آپ پر ہی ہے کوئی اور لاء افسر کیوں نہیں آتا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ اب باقی لاء افسر ان بھی آیا کریں گے،

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے جملے میں کوئی مطلب تو نہیں چھپا ہوا؟

 خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں 218شیشم کے درخت کاٹنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کا حوالہ  دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اخبار میں لکھا گیا نئی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ سے متعلق کوئی شق شامل کی گئی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 9اے میں کہا گیاہر شہری صحتمند ماحول کا حقدار ہے،سپریم کورٹ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنا قابل تعریف ہے،عدالت نے کہاکہ چند ممالک کی طرح پاکستان کے آئین میں بھی ماحولیات کے تحفظ کا ذکر اب موجود ہے،صاف شفاف ماحول کو آئین میں شامل کرنے سے قدرتی ماحول کو تحفظ ملے گا، سائنسی طور پربھی ثابت ہے قوموں کی اچھی صحت اچھے ماحول پر منحصر ہے،اسلام نے بھی صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے،آلودہ ماحول سے جنگلات، دریااور ندیاں متاثر ہوتی ہیں،ماحولیاتی آلودگی کے سبب کئی شہروں میں رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سارا بوجھ آپ پر ہی ہے کوئی اور لاء افسر کیوں نہیں آتا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ اب باقی لاء افسر ان بھی آیا کریں گے۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے جملے میں کوئی مطلب تو نہیں چھپا ہوا؟

 خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ معزز اور عزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں،آئینی اداروں کیلئے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہئیں جو آئین میں ہیں،بس ایک کیلئے برداشت کرلیں۔

وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے کہاکہ ایسا نہیں ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

مزیدخبریں