خوشخبری، سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی 

Oct 24, 2024 | 01:29 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی سے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپےہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہوکر 242713 روپے  ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 2734 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

مزیدخبریں