جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

Oct 24, 2024 | 08:43 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کیساتھ اپنے پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچے، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے  کہا کہ پاکستان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ 

سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تنیوں مسلح افواج کے دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزیدخبریں