محفوظ پنجاب ویژن،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ سیف سٹی کاافتتاح کر دیا

Oct 24, 2024 | 09:03 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ہر شہر کو محفوظ بنانے کے ویژن کے تحت پنجاب کا چوتھا شہر شیخو پورہ بھی پنجاب کے سیف سٹیز میں شامل ہو گیا۔اگلے مارچ تک پنجاب کے18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام کا آغاز آج شیخوپورہ سے کیا گیا۔آئندہ ہفتے 4 مزید شہر سیف سٹی بن جائیں گے،جن کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گی۔وزیر اعلیٰ  نے شیخوپورہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کر دیا اور سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال کا مشاہدہ کیا اور سیف سٹی شیخوپورہ میں جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ  کو جدید باڈی کیم، رگڈ سمارٹ فون اور دیگر آلات کے بارے بھی بتایا گیا۔وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی شیخوپورہ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ایم ڈی سیف سٹی نے  بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ  نے پولیس کمیونیکیشن آفیسر زسے بات چیت کی اوران کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا۔وزیرا علیٰ نے سیف سٹی کیمروں سے روڈز اور بازاروں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے 52 اہم مقامات ہر  273 کیمرے نصب کیے گئے - ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار طریقے سے ای چالان ہونگے - سیف سٹی شیخوپورہ ائیر کوالٹی انڈکس کی بھی مانیٹرنگ کرے گا-جرائم پیشہ افراد کا چہرے کی شناخت (Facial  Recognition System) سے شناخت اور سراغ لگایا جائے گا-شیخوپورہ شہر کے 10 مختلف مقامات پر پینک بٹن بھی نصب کیے گئے-شیخوپورہ شہر کے 15 مقامات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے-

مزیدخبریں