پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

Oct 24, 2024 | 10:10 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچ پر باؤنس کم ہے اور سپن بھی زیادہ ہے۔ برصغیر میں دورے پر ایسی کنڈیشنر متوقع ہوتی ہیں۔جیمی سمتھ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سپنرز کےلیے سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں۔خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

مزیدخبریں