زرعی ترقی کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا، جدید ٹیکنالوجی سے فی ایکڑ پیداوا ر بڑھائینگے: ملک رشید
اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ مملکت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان نے کہاہے کہ غذائی تحفظ کے حصول کے لیے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور وسائل کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے،پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے جدید زرعی ٹیکنالوجی، مؤثر مارکیٹنگ نظام، اور کھلی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے بروئے کار لانا ضروری ہے، زرعی ترقی کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا، جدید ٹیکنالوجی سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائینگے۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسلام آباد میں فیڈرل کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) کا پچیسواں اجلاس وزیرِ مملکت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔وزیرِ مملکت نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے جدید زرعی ٹیکنالوجی، مؤثر مارکیٹنگ نظام، اور کھلی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے بروئے کار لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اکنامک ٹرانسفارمیشن ایجنڈا کے تحت وزارت نے صوبائی حکومتوں اور گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ساتھ مل کر زراعت کی ترقی کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا ہے جس میں مشینی زراعت، بیج اصلاحات، کپاس کی بحالی، پراسیسنگ، مالی سہولیات، اور برآمدات کے فروغ کے اقدامات شامل ہیں
ملک رشید
