بھارت افغانستان کو استعمال کررہا ہے، جوہری جنگ تباہ لائیگی؛ رضوان سعید شیخ 

    بھارت افغانستان کو استعمال کررہا ہے، جوہری جنگ تباہ لائیگی؛ رضوان سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        نیویارک(آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے وجودی خطرہ بن چکی ہے، پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ ماحولیاتی چیلنجز پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چا ہا،سکیورٹی معاملات میں نا اہلی کے بعد افغانستان کو استعمال کیا جارہا ہے، دنیا 2 جوہری ریاستوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،۔رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر عوام کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔۔اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنے اور اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی عوام کی سلامتی کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو بین الاقوامی بارڈر کے طور پر لیا جانا تاریخی حقیقت ہے۔

 رضوان سعید

مزید :

صفحہ آخر -