ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیاں اب فٹ قرار، سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر گاڑیوں میں نصب غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے.اْن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور“ان فِٹ”قرار دی جائے گی۔ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم دے دیا گیا،فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی،خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی،غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔متعدد چالان پر پابندی عائد کر دی گئی، ایک گاڑی پر ایک ہی روز میں ایک چالان کیا جائے گا،سلنڈرز کے دوبارہ استعمال پر سخت جرمانے اور کارروائی کی جائے گی۔غیر قانونی سلنڈرز کیخلاف فوری اور روزانہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا،غفلت پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
کریک ڈاؤن
