لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،9کروڑ سے زائد کی وصولی

  لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،9کروڑ سے زائد کی وصولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پرلیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران ہزارسے زائد نادہندگان سے 9 کروڑ11 لاکھ 70 ہزار سے زائد کے واجبات کی وصولی کرلی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 690 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ20 ہزار کی ریکوری کی گئی، ایسٹرن سرکل میں 177 نادہندگان سے1 کروڑ7 لاکھ70ہزار کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 217 نادہندگان سے35 لاکھ 30 ہزار روپے، سدرن سرکل میں 40 نادہندگان سے12 لاکھ40 ہزار روپے، شیخوپورہ سرکل میں 196 نادہندگان سے37 لاکھ 10 ہزار روپے کی ریکوری کی، قصور سرکل میں 1668 نادہندگان سے4کروڑ 9 لاکھ80 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

 جبکہ ننکانہ سرکل میں 210 نادہندگان سے26 لاکھ10 ہزار روپے۔ یہ مؤثر کارروائیاں لیسکو کی ٹیموں نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے انجام دیں۔چی

ف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہماری پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ادارے کی مالی خودمختاری اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارے اہداف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ سسٹم پر مالی دباؤ کم ہو اور فراہمی و ترسیل کا عمل مستحکم رہے۔