سوشل میڈیا پرملک،فوج کیخلاف مہم جوئی قابل مذمت،مسعود اظہر

سوشل میڈیا پرملک،فوج کیخلاف مہم جوئی قابل مذمت،مسعود اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے خلاف منفی اور گمراہ کن مہمات چلانے والے عناصر کے خلاف موثر، اور فوری کارروائی کی جائے۔  وطنِ عزیز کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا نہ صرف ملک دشمن قوتوں کی حمایت کے مترادف ہے بلکہ قوم کے حوصلے پست کرنے کی منظم سازش بھی ہے۔ ایسے افراد کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جانا چاہیے تاکہ کوئی شخص ریاست اور افواج کے خلاف زہر افشانی کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ پاکستان کی سالمیت اور بقا ہر شہری کے ایمان کا حصہ ہونی چاہیے۔ ہمیں اپنے تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف وطنِ عزیز کے مفاد، ترقی اور استحکام کو ترجیح دینی ہوگی۔ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ایمان کا تقاضا ہے۔ دہشت گردی، سیلاب، زلزلے اور سرحدی خطرات جیسے ہر محاذ پر پاک فوج نے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دی ہیں۔

 آج بھی ہمارے سپاہی سرد ترین چوکیوں، دشوار گزار پہاڑوں اور خطرناک محاذوں پر دن رات وطن کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر اور دنیا کے لیے مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن صرف افواج پاکستان کا نہیں بلکہ ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا پر مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے بیانیے کو مسترد کرنا ہوگا۔ ہم افواج پاکستان کے ہر نوجوان کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اسلامک کونسل نوجوان نسل میں حب الوطنی، قربانی اور اتحادِ امت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ وطنِ عزیز کے دفاع، استحکام اور نظریاتی شناخت کے تحفظ کے لیے قوم ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔