حکومتی وزراء سوچ سمجھ کربھڑکیں لگائیں،فائزہ ملک
لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کے بیان پرپیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترجمان بلاول بھٹواور صدر پاکستان کا نام لینے سے پہلے دس بار سوچا کریں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلز پارٹی عوامی ایشوز پر بات نہیں کریگی, فارم 47 پر بنی حکومت کے وزراء اپنے سیاسی قد آور اوقات میں رہ کر بھڑکیں لگائیں۔ حسن مرتضی جیسا عوامی لیڈر فارم 47 پر جیتنے کی بجائے فارم 45 کی جیت پر یقین رکھتا ہے۔
اور وہ ہار جیت ایک طرف رکھ کر سیلاب زدگان کی امداد اور کسانوں کی آواز حکومت تک پہنچا رہا ہے,انہوں نے مزید کہا کہ اق…
