پنجاب نے گڈ گورننس میں باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا،سیف الملوک

  پنجاب نے گڈ گورننس میں باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کی رہنمائی اوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت اور انتھک محنت کی وجہ سے پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت،ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما بغض اور حسد کی عینک اتار کر دیکھیں تو انہیں یقینی طور پر آگے بڑھتا اور ترقی کرتا پنجاب ضرور نظر آئے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر دوسرے صوبوں کے عوام بھی مریم نواز شریف جیسی محنتی وزیر اعلیٰ ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، مریم نواز شریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت میں اپنے والد نواز شریف اور چچا شہباز شریف کی میراث کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں بلا تفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لئے قوانین کو موثر بنایا جارہا ہے اور اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ آنے والا وقت بہت اچھا ہے۔

 اور پاکستان معاشی طور پر ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔