جنوبی افریقہ نے پاکستان سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،سیریز برابر
راولپنڈی (آئی این پی)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کی پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 2007کے بعد پہلی فتح ہے۔ پاکستان نے چوتھے روز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم 50محمد رضوان نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بناسکے جنوبی ا فریقہ کے سائمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کیجنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس بھی بغیر کھاتہ کھولے ہی نعمان علی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ریان ریکلٹن 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شکست پر افسوس ہے مستقبل میں غلطیوں پر قابو پاکرعمدہ کھیل کی کوشش کریں گے۔
۔
