پاکستان نے سپرایٹ کیلئے امیدیں روشن کرلیں

پاکستان نے سپرایٹ کیلئے امیدیں روشن کرلیں
پاکستان نے سپرایٹ کیلئے امیدیں روشن کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان نے اہم گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں رہنے کی امیدیں روشن کرلےںہیں۔ جسیا کہ پچھلے تبصرے میں کہا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ کا چلنا ضروری ہے ۔ سعید اجمل نے شاندار باﺅلنگ کی اور 4 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ ناصر جمشید ، حفیظ اور عمران نذیرکی بدولت نیوزی لینڈ کو 178 کا ٹارگٹ ملا۔ گویا پاکستان میچ جیت گیا، لیکن اس میچ میں پاکستان نے کیوی بلے بازوں کو آسانی سے رنز دیئے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے حلاف میچ کھےلنا ہے اس میچ میں اور مضبوط حکمت عملی سے کھیلنا ہو گا کیونکہ بنگلہ دیش ٹیم میں تمیم اقبال، شکیب الحسن سپنرز کو کھیلنے اور میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو اپنے بلے بازوں کو یہ کہہ کر میدان میں بھےجنا ہو گا کہ 200 رنز کا ٹارگٹ دینا ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر آسانی سے سپرا یٹ میں داخل ہو جائے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایسی شرمناک شکست دی ہے کہ اس کے بلے باز باﺅلرزکے سامنے ریت کی دیوار کی طرح گرتے چلے گئے حالانکہ انگلینڈ دفاعی چیمپیئن ہے اس ہار کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کبھی جیتا ہی نہیں اور بھارت کے سپنر ہر بھجن سنگھ اور پیوش چاولہ نے شاندار باﺅلنگ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اب ایسا لگتا ہے شائقین کو دلچسپ کرکٹ میدان میں دیکھنے کو ملے گی۔

مزید :

کالم -