دریائے سندھ کا سیلابی پانی براستہ کوٹری بیراج سمندر میں گرنا شروع ہوگیا

دریائے سندھ کا سیلابی پانی براستہ کوٹری بیراج سمندر میں گرنا شروع ہوگیا
 دریائے سندھ کا سیلابی پانی براستہ کوٹری بیراج سمندر میں گرنا شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹری(مانیٹرنگ ڈیسک )دریائے سندھ کا سیلابی پانی کچے کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیتا ہوا براستہ کوٹری بیراج سمندر میں گرنے لگا، پنجاب کے کئی علاقے تاحال زیرآب اور متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کا سیلابی پانی کچے کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا اب براستہ کوٹری بیراج سمندر میں داخل ہورہا ہے جبکہ پنجاب میں اب بھی کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے، جہاں پانی اترگیا ہے وہاں کے رہائشیوں سے زندگی اب بھی امتحان لے رہی ہے۔پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا کشمور، شکارپور، گھوٹکی، پنوعاقل، خیرپور، لاڑکانہ اور دادو کے کچے کے علاقے کو زیر آب کرتا کوٹری بیراج کے راستے سمندر میں شامل ہورہا ہے۔ ٹھٹھہ کے علاقے کھاروچھان میں بھی سیلابی پانی اب سمندر میں گرنا شروع ہوگیا ہے لیکن سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکڑ زیر کاشت فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ لوگوں نے خیموں اور بندوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

مزید :

بنظرآباد -