میری مشکل میں سلمان خان ہی مدد کو آئیں گے، کترینہ کیف

میری مشکل میں سلمان خان ہی مدد کو آئیں گے، کترینہ کیف
میری مشکل میں سلمان خان ہی مدد کو آئیں گے، کترینہ کیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)خوبصورتی ہوتی تو تعارف ہی لیکن بسا اوقات مشکلات کا سبب بھی بنتی ہے اب بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو ہی لے لیں۔ ہر کوئی فریفتہ ہے اور ان تک دسترس کا خواہش مند بھی ہوتا ہے اس وجہ سے انہیں اکثر کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ہوسکتا ہے وہ اس وجہ سے اپنے کام پریکسوئی سے توجہ بھی نہ دیتی ہوں۔ آجکل وہ اپنی بہن ایزابیل کی پہلی فلم کی لانچنگ میں مصروف ہیں۔ ایک سیٹ پر ان سے کچھ سوال جواب ہوئے جن کا مختصر جائزہ قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش خدمت ہے۔ یہ گفتگو معروف اداکار سلمان خان کے حوالے سے ہوئی جن کے بارے میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ میں جب بھی مشکل میں ہوں گی میرا ایمان ہے کہ میری مدد کو سب سے پہلے سلمان خان آئیں گے کیونکہ وہ دوستوں کو مشکل میں اکیلا اور تنہا نہیں چھوڑتے۔
سوال: کیا آپ کا سلمان خان سے ہمہ وقت رابطہ رہتا ہے؟
کترینہ: دراصل میں ہر وقت سلمان کی بہن الویرا سے رابطے میں ہوتی ہوں میری ایسی سہیلی بلکہ اس سے بڑھ کر بہن کی طرھ ہے۔ ہمارے درمیان مثالی انڈرسٹینڈنگ ہے۔ اسی وجہ سے میرا اس کے ساتھ ہر وقت رابطہ رہتا ہے، وہ مجھے بہت ہی عزیز ہے۔
سوال: آپ سلمان کی فلم ”گنپتی“ کی افتتاحی تقریب میں نظر نہیں آئیں؟
کترینہ: میری خواہشات تو فلم کی کامیابی سے جڑی ہوتی ہیں۔ دراصل اسی روز میں شوٹنگ میں تھی، مجھے الویرا نے دعوت دی تھی لیکن میں کام میں مصروف تھی اس لئے معذرت بھیج دی۔
سوال: آپ اپنی بہن ایزابیل کی پہلی فلم سے کیا توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں؟
کترینہ: ایزایبل خود بھی بہت خوش اور مشتاق ہے کہ فلم کیسی جاتی ہے، اس کا پریمیئر امریکہ میں ہوگا۔ میں نے اس کے کچھ شارٹ دیکھے تو ایزابیل کی ادکاری دیکھ کر مبہوت رہ گئی وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ ہے۔ وہ ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہے، تاہم اسے ہندی سیکھنے میں دقت کا سامنا ہے امید ہے جلد ہی اس پر قابو پالے گی۔
سوال: سلمان خان نے تو تبصرہ کیا ہے کہ ایزابیل آپ سے بھی زیادہ ٹیلنٹڈ فنکارہ ہیں؟
کترینہ: (ہنستے ہوئے) ہوسکتا ہے ایسا ہی ہو۔ مجھ میں اور ایزابیل میں ایک بنیادی فرق ہے کہ وہ باقاعدہ تربیت یافتہ فنکارہ ہے جبکہ مجھے یہ سہولت میسر نہ تھی۔
سوال: خبر تو یہ تھی کہ آپ ایزابل کو متعارف کروانا چاہتی تھیں؟
کترینہ: یہ تو نہیں لیکن میں اسے اپنے آپ سے بہتر آرٹسٹ دیکھنا چاہتی ہوں، وہ پروڈکشن میں جائے یا ڈائریکٹر بنے۔ جو بھی کرے بس کامیابی اس کے قدم چومے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -