یوکرائن پر روسی جارحیت قبول نہیں، داعش کا خاتمہ ضروری، پوری دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ہو گا: براک اوباما

یوکرائن پر روسی جارحیت قبول نہیں، داعش کا خاتمہ ضروری، پوری دنیا کو اس کے ...
یوکرائن پر روسی جارحیت قبول نہیں، داعش کا خاتمہ ضروری، پوری دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ہو گا: براک اوباما
کیپشن: Obama

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن سے امن معاہدہ اپنایا تو امریکی پابندیاں ختم کر دیں گے، داعش کو تباہ کرنا ضروری ہے، پوری دنیا کو داعش کے خلاف کارروائی میں متحد ہونا ہو گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ یوکرائن پر روس کی جارحیت کو روکنا ہو گا ، روسی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، روس نے یوکرائن سے امن پالیسی کو اپنایا تو امریکہ روس پر عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خوف پر امید کو ترجیح دی، شام اور عراق میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیوں نے ہمیں اقدامات کرنے پر مجبور کیا، ہم مستقبل کو اپنی رسائی سے باہر نہیں دیکھتے بلکہ اسے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن اور جنگ کے درمیان پھنس گئے ، دنیا کے لوگ اپنے مسائل امن سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن داعش کے خاتمے کیلئے موثر کارروائی کرنا ہو گی کیونکہ اس کا خاتمہ ضروری ہے اور پوری دنیا کو داعش کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، موت کے سوداگروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔