وہ خطر ناک ترین غلطیاں جوآپ کو ہر گز نہیں کرنی چاہیں
لاہور(نیوزڈیسک)کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے اجتناب کرنا ضروری ہوتا ہے۔آئیے ان غلطیوں کے بارے میں جانتے ہیں:
٭.... اکثر لوگ شیمپو کرکے اپنے بالوں کو سیدھے اور سلکی رکھنے کے لئے کنڈیشنر کرتے ہیں جو کہ ایک ایسی غلطی ہے جس کا عام صارف کو اندازہ نہیں۔
٭.... پرفیوم لگانے کا مطلب یہ ہے کہ اسے اپنے جسم پر سپرے کریں لیکن اکثریت اپنے کپڑوں پر پرفیوم چھڑک لیتے ہیں۔ اس سے کپڑوں پر داغ پڑ جاتے ہیں اور ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ کپڑوں میں پسینے کی بو اور پرفیوم کی خوشبو ملکر عجیب سی فضا میں ناگوار بو پھیلاتا ہے، اس لئے اس غلطی کا ازالہ ہمیشہ کرتے رہنا چاہیے۔
٭.... اکثر لوگ اپنے گالوں اورٹھوڑی کو موسچرائز رکھنے کے لئے کریم لگاتے ہیں یا میک اپ کی پروڈکٹ بھی صرف چہرے پر لگاتے ہیں اور گردن کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں۔ کیا گردن جسم کا حصہ نہیں اس لئے میک اپ کرتے وقت گردن کو بھی اس میں شامل کیا کریں۔
٭.... جلد کو نرم ملائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ موسچرائزر استعمال کریں لیکن ایسا کرتے وقت اکثر ہم آنکھوںکو بھی استعمال میں لے آتے ہیں جس سے آنکھیں تھکی اور سوئی ہوئی لگتی ہیں۔ اس لئے آنکھوں کے گرد موسچرائزر استعمال نہ کریں۔
٭.... بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صابن اور شیمپو جسم کی گندگی کی صفائی کرنے کے لئے کافی ہوتے ہیں لیکن یاد رکھیے کہ مل مل کر نہانا سے جسم سے غیر ضروری تیل اور نمی کو بھی دور کرتا ہے لہٰذا زیادہ نہانا چاہیے۔