کاہنہ کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا پیاف فاؤنڈر ر الائنس کی حمایت کا اعلان

کاہنہ کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا پیاف فاؤنڈر ر الائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین کاہنہ کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن محمود احمد نے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل ایسویشن کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کی موجودگی میں لاہور چیمبرز الیکشن2016ء میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثارنے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ ہو یاصنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کروانا پیاف فاؤنڈرالائنس نے ہمیشہ صنعتکاروں کی آواز ایوانوں میں پہنچائی اور صنعتوں کو زیر و لوڈشیڈنگ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا پیاف فاؤنڈر الائنس نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے محمود احمد نے کہا کہ لاہور چیمبرزحکومت و صنعتکاروں کے درمیاں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا ، پیاف فاؤنڈر الائنس کی مسلسل کامیابی صنعتکاروں کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے تاجروں کے دل پیاف فاؤنڈر الائنس کے ساتھ دھڑکتے ہیں صنعتکار برادری کو بخوبی احساس ہے کہ انکے مسائل کو حل کروانے کی اہلیت صرف اور صرف پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں میں ہے اس لیے صنعتکار پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...