اداکارہ آفرین خان کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ آفرین خان کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس
اداکارہ آفرین خان کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

  


لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ آفرین کی الفلاح تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’بھنگڑے دی کوئین‘‘ میں اداکارہ آفرین خان کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پر رمل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کم عرصے میں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامے میں سینئر اداکارہ خوشبو کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔ اداکارہ نرگس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر خوشبو،نرگس،دیدارجبکہ فلم میں بابرا شریف،ریما،صائمہ ان کواچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔

ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔ آفرین خان نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید : کلچر


loading...