ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی کاشوبز میں واپسی سے واضح انکار

ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی کاشوبز میں واپسی سے واضح انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی مقبول اداکارہ نیلی نے شوبز میں واپسی سے واضح انکار کرتے ہوئے سنگیتا کی فلم میں کام سے بھی معذرت کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیلی ان دنوں جوہر ٹاؤن میں مقیم ہیں جہاں چندروز پہلے ان کی ملاقات ماضی کی ایک فلمی شخصیت سے ہوئی جن سے گفتگو کرتے ہوئے نیلی نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بے حد خوش ہیں اس لئے نہایت خاموشی میں لاہور میں ہی رہ رہی ہوں ،میں ماضی کے کسی بھی شخص سے نہ ہی کسی طرح کا رابطہ رکھنا چاہتی ہوں اور نہ ملنا چاہتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہے جب ڈائریکٹر سنگیتا کو اس بارے میں معلوم ہوا کہ نیلی لاہور میں ہی موجود ہیں تو وہ خود ملنے کے لئے ان کے گھر گئیں جہاں انہوں نے نیلی کو اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی جسے نیلی نے واضح الفاظ میں ٹھکراتے ہوئی کہا کہ اب وہ کبھی بھی شوبز میں واپس نہیں آئیں گی کیونکہ وہ ماضی کو بہت پیچھے چھوڑ آئی ہیں اور اپنی موجودہ زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

مزید :

کلچر -