مومنہ بتول کا کراچی جانے سے انکار

مومنہ بتول کا کراچی جانے سے انکار

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ مومنہ بتول نے لاہور میں مصروفیات کے باعث کراچی جانے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مومنہ بتول کو کراچی کے ایک ڈائریکٹرنے اپنی سیریل کے اہم کردارمیں کاسٹ کیا تھا جس کی ریکارڈنگ حیدرآباد اور دیگر شہروں میں ہونی تھی لیکن ریکارڈنگ سے کچھ روز پہلے مومنہ بتول نے لاہور میں دوپراجیکٹ سائن کرلئے جس کی وجہ سے انہوں نے کراچی جانے معذرت کرلی۔

مومنہ بتول نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ ان دنوں میں لاہور میں مختلف ڈرامہ سیریلزکی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس کی وجہ سے میں نے کراچی کا ڈرامہ چھوڑ دیا ہے لیکن بہت جلد میں وہاں بھی کام کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...