تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے،سرور

تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے،سرور
تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے،سرور

  


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ سرور نے کہا کہ تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میں اپنی تمام مصروفیات سٹیج اور فلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔فلم ’’بارود کی منڈی ‘‘کی نمائش تک کوئی دوسری فلم سائن نہیں کروں گی ۔سرورنے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔ سرورنے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہیے۔بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔

مزید : کلچر


loading...