مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

لاہور(جنرل ر پورٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کی66ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کی تقریب میں ن لیگ لاہور کے پرویزملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،سواتی خان، میاں طارق،شفقت پاندہ، عامر خان،مرزا محمد بابر سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اس پر کسی کو سیاسی نہیں کرنی چاہیے، غیروں کے ایجنڈے پر عمل پیرا پی ٹی آئی کے چیئر مین کو اب انتشار کی سیاست کو چھوڑدینا چاہیے اور آرام سے الیکشن2018ء کا انتظار کرنا چاہیے،ان کی سیاست صرف ذاتیات کی سیاست رہ گئی ہے ،غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ، لیکن عوام بار بار ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی30ستمبر کو دھرنا،ریلی یا جلسے سے ن لیگ کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی پہلے بھی بہت کچھ اس ملک اور قوم کے ساتھ کرچکی ہے ایک مرتبہ پھر اپنا شوق پورا کر لے،انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہے خوشی سے کرے یہ ان کا جمہوری حق ہے بلکہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو نہ صرف سیکیورٹی فراہم کرے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...