عوام نے احتساب کا بگل بجا دیا،تبدیلی ناگزیر ہے،شبیر سیال

عوام نے احتساب کا بگل بجا دیا،تبدیلی ناگزیر ہے،شبیر سیال

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبیر سیال نے کہا ہے کہ عوام نے احتساب کابگل بجادیا ،تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے۔حکمران جماعت کے کارکنوں کی کلہاڑیاں حکمرانوں کے پاؤں پرچلیں گی۔ سلمان تاثیر نے پنجاب میں اپنے گورنرراج کے دوران شاہراہوں پر کنٹینرز لگائے تھے تواس وقت شریف برادران نے کنٹینرز کیخلاف آسمان پراٹھالیا تھا اوراب اپنااقتدار بچانے کیلئے انہوں نے بھی کنٹینرز کاسہارالیا ہے مگر جوکنٹینرز اس وقت برے تھے وہ آج کس طرح اچھے ہوسکتے ہیں ۔

حکمران مضطرب عوام کے مزاج کی برہمی سے چشم پوشی نہ کریں اس بار لوگ فیصلہ کئے بغیر واپس اپنے گھروں میں واپس جانے کیلئے تیار نہیں۔حکمرانوں کے ہزار کنٹینرز بھی سونامی کاراستہ نہیں روک سکتے اگرحکمران خاندان کابے رحم احتساب نہ ہواتوان کی کرپشن کاآپریشن شاہراہوں پرہوگا ۔ کپتان عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ معاشرتی ،سیاسی اورجمہوری اقدار کیلئے عوام کوشاہراہوں پرلے آئے ہیں۔اگربدعنوان عناصر کے احتساب پرزور دینا اوردباؤڈالنا گناہ ہے توہم یہ گناہ بار بار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں پاکستانیوں کے خون پسینے کاپیسہ کوئی شیرمادرنہیں ۔پاکستان کے وسائل پران پاکستانیوں کاحق ہے جوپاکستان کوچھوڑنے اوراس کاخون نچوڑنے کاتصور بھی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کاپیسہ ملک سے باہر ہے ،یاوہ لندن سے ا پنا پیسہ واپس پاکستان منتقل کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...