پرائس مجسٹریٹوں کے 836مقامات پر چھاپے،75گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 836مقامات پر چھاپے،75گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے836مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ20,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر75افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے17افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔