رائیونڈ مارچ تحریک احتساب کی کامیابی کا اہم سنگ میل ہو گا،اعجاز چودھری

رائیونڈ مارچ تحریک احتساب کی کامیابی کا اہم سنگ میل ہو گا،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ تحریک احتساب کی کامیابی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک مزید آگے بڑھ نہیں سکتا ، بیس سالوں سے عمران خان کرپشن اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بھارت سے زیادہ کرپٹ اور بد دیانت ٹولہ ملک کے لئے خطرہ بن چکا ہے ،نیب کا ادارہ (ن) لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے کے خلاف احتساب کی جدو جہد جہاد کے مترادف ہے ، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہر پاکستانی سوا لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے اور ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے تو ہمیں مہنگے قرضے لینے کی ہمیشہ ہمیشہ جان چھوٹ جائے تو پاکستان میں ایک نیا خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے ، پی ٹی آئی کی پہلے دن سے جدو جہد کا محور اور مرکز عام آدمی کسان اور مزدور ہے ،وہ گزشتہ روز چئیر مین عمران خان کی ہدایت پر فیصل آباد کے دورے کے موقع پرغربی پنجاب میں پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران اپنے اپنے اضلاع سے قافلوں کی صورت میں رائیونڈ مارچ میں پہنچیں ، تحریک انصاف کی تاریخ ساز جد و جہد سے ایک نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...