عوام کو حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فرخ مون

عوام کو حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فرخ مون

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹر ی اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف عوام کو ان کے حقوق دلانے اورلوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے گزشتہ روزرائے ونڈمارچ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ2016نوازشریف کی بادشاہت کا آخری سال ہے ،رائے ونڈ مارچ سے پہلے ہی حکمران بوریا بسترلپیٹ لیں تواچھا ہوگا۔

ورنہ اس بارکسی کوبھاگنے کا موقع نہیں ملے گاکیونکہ اگلا دورصرف تحریک انصاف کا ہے جس میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی اورکرپشن کرنے والے حکمران اوران کے تمام خوشامدی ،درباری اڈیالہ جیل ہوں گے اوران سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...